سرکاری ریت چوری ،سرکاری اہلکاروں سے مزاحمت پر مقدمہ

سرکاری ریت چوری ،سرکاری اہلکاروں سے مزاحمت پر مقدمہ

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سرکاری ریت چوری کرنے والے شہری کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

تھانہ جھمرہ کے علاقے چک نمبر 104 ج ب میں سے گزرنے والی محکمہ انہار کی کھال سے ملزم کی جانب سے سرکاری ریت چوری کی جا رہی تھی۔ جسے منع کیا گیا تو ملزم نے سرکاری اہلکاروں کے ساتھ مزاحمت بھی شروع کر دی۔ جس کے خلاف واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا گیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں