جوڑے پل کے قریب ملزم کاتلوار سے حملہ ، شہری زخمی

جوڑے پل کے قریب ملزم کاتلوار سے حملہ ، شہری زخمی

لاہور(کر ائم رپو رٹر)جوڑے پل ڈولفن سکواڈ نے اقدام قتل کا ملزم رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔

 ترجمان ڈولفن کے مطابق چوکی گلدشت ٹاؤن کے علاقے میں عرفان نامی شخص نے ذاتی رنجش پر شہری ساجد کو تلوار کے وار کر کے زخمی کر دیا، اس دوران اطلاع ملنے پر ڈولفن ٹیم موقع پر پہنچی تو ملزم نے فرار ہونے کی کوشش کی جسے ڈولفن ٹیم نے گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 2 تلواریں، 4 ڈنڈے راڈ برآمد کر کے اسے قانونی کارروائی کیلئے چوکی گلدشت ٹاؤن کے حوالے جبکہ زخمی شہری کومقامی پولیس کے زیر نگرانی ہسپتال منتقل کر دیا۔دریں اثنا نشتر کی حدود میں دھوبی کی دکان پر کپڑوں کے معاملہ پر تلخ کلامی شروع ہوگئی جو ہاتھا پائی تک پہنچ گئی، اس دوران ڈنڈوں سوٹوں کے وار سے 6 افراد زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لئے جنرل ہسپتال منتقل کر دیا گیا جن میں 20 سالہ احمد، عبدالرحمن،18 سالہ ابرار،28 سالہ شہزار،45 سالہ ساجد اور 55 سالہ عبدالرزاق شامل ہے ،اطلاع ملنے پر پولیس نے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں