سابقہ رنجش ،مخالفین پر جان لیوا فائرنگ کردی گئی

سابقہ رنجش ،مخالفین پر جان لیوا فائرنگ کردی گئی

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سابقہ رنجش کی بنا پر مسلح افراد کی جانب سے مخالفین پر جان لیوا فائرنگ کردی گئی۔

 تھانہ بٹالہ کالونی کے علاقے بابر چوک کی رہائشی رخسانہ بی بی نے پولیس کوبتایا کہ وہ اپنے خاوند اور بیٹے کے ہمراہ موجود تھی کہ اس دوران ملز موں کی جانب سے سابقہ ر نجش کی بنا پر انہیں قابو کرلیاگیااور تشدد کانشانہ بناتے ہوئے زخمی کرنے کے ساتھ ان پر مبینہ طورپر جان لیوا سیدھی فائرنگ بھی کردی گئی۔ جس سے وہ زخمی ہوگئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملز موں کی تلاش شروع کردی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں