خاتون کو ہراساں کرنے کی کوشش،ملزم گرفتار
لاہور (کرائم رپورٹر) ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن نے فوری ایکشن لیتے ہوئے بہاولپور میں خاتون کو ہراساں کرنے کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا۔
ایک شہری نے ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن میں واقعہ بارے اطلاع دی،پولیس نے متاثرہ خاتون سے معلومات حاصل کیں ۔پولیس نے ملزم کو چند گھنٹوں میں ہی گرفتار کر لیا۔