کامونکے :نشہ کیلئے پیسے نہ دینے بیوی اور بیٹے پر تشدد
کامونکے (نامہ نگار )نشہ کیلئے پیسے نہ دینے پر خاوند نے بیوی اور بیٹے کو زبردست تشدد کا نشانہ بناڈالا۔
گذشتہ روز فیاض ٹاؤن کی سونیا نے اپنے خاوند امتیاز کو نشہ کیلئے پیسے دینے سے انکار کیا تو اسی بناپر امتیاز نے ڈنڈوں سوٹوں کے وار کرکے اہلیہ سونیا اور بارہ سالہ بیٹے احمد کو شدید زخمی کردیا۔صدر پولیس نے مقدمہ درج کرلیاہے ۔