پیشی پر آئے شہری کو سنگین نتائج کی دھمکیاں
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سابقہ مقدمہ میں پیشی پر آئے شہری کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جانے لگیں۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ سول لائن کے علاقے سیشن کورٹ میں سابقہ کیسز کے حوالے سے سیشن کورٹ میں آئے امجد جاوید نامی شہری کو اسکے مخالفین کی جانب سے مبینہ طور پر قابو کرلیاگیا اور تشدد کانشانہ بناتے ہوئے زخمی کرنے کے ساتھ سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جانے لگیں۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیاہے ۔