پسند کی شادی :لڑکے ،لڑکی کو قتل کرنے والا مرکزی ملز م گرفتار
لاہور(کرائم رپورٹر)پسند کی شادی کیلئے بھاگ کر آئے لڑکے اور لڑکی کو قتل کرنے والے مرکزی ملز م کوگرفتار کرلیا گیا۔
ملزم تنویرکو کاہنہ سے گرفتار کیاگیا، اظہار اور بنش پسند کی شادی کرنا چاہتے تھے ، لڑکی کے گھر والے ناراض تھے جس کی وجہ سے دونوں بھاگ کر لاہور آگئے ۔مقتولین کوٹ لکھپت چندرائے روڈ پر ماموں کے کرایہ کے فلیٹ میں مقیم تھے ،ملزم تنویر مقتول کاچچازادبھائی ہے ،ملزم نے قتل سے قبل دونوں کو نشہ آور دوا پلائی اور ساتھیوں سے مل کر واردات کردی۔