سموگ تدارک مہم:10لاکھ سے زائد کے جرمانے
لاہور (کرائم رپورٹر)ٹریفک پولیس نے سموگ اور ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کیلئے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کیخلاف کارروائیاں کیں ۔
ٹریفک پولیس نے 24 گھنٹوں میں دھواں چھوڑنے والی ایک ہزار سے زائد گاڑیوں کو10 لاکھ روپے کے جرمانے کئے ۔ترجمان کے مطابق خطرناک حد تک دھواں چھوڑنے پر 70 موٹرسائیکلوں کو بھی جرمانہ کیا گیا۔بغیر حفاظتی اقدامات چلنے والی 110 ٹریکٹر ٹرالیاں بھی مختلف تھانوں میں بند کی گئیں۔آرٹیفشل انٹیلی جنس سسٹم کی مدد سے بھی دھواں چھوڑنے والی68 وہیکلز کو ای چالان جاری کئے گئے ۔