خاتون کو ہراساں و پریشان کرنے تشد د کا نشانہ بنانے پر مقدمہ درج
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)راہ جاتی خاتون کو مبینہ طورپر قابو کرکے ہراساں و پریشان کرنے اور تشد د کا نشانہ بنانے والے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ سول لائن کے علاقے لائل پور پارک کے قریب ولیم فاطمہ نامی خاتون دوائی لینے گھر سے باہر نکلی تو اسے راہ جاتے ملزم شہزاد نے قابو کرکے مبینہ طورپر ہراساں و پریشان کیا جبکہ اس دوران اسے تشدد کانشانہ بنانے کے ساتھ سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔