سیالکوٹ:سابق رنجش پر چچا بھتیجے پر فائرنگ، نوجوان زخمی
سیالکوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )سابق رنجش پر تین افراد کی چچا بھتیجے پر فائرنگ، نوجوان گولی لگنے سے زخمی ہو گیا۔
تفصیلات کیمطابق سیالکوٹ کی تحصیل سمبڑیال کے علاقہ جیٹھکی کا علاؤالدین اپنے 20سالہ بھتیجے کے ہمراہ کار سے آرہے تھے کہ سابق رنجش پر ملزمان عبداﷲ، شہباز اور انکے نامعلوم ساتھی نے ان پر فائرنگ کرکے دی جسکے نتیجہ میں داؤد زخمی ہو گیا جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہو گئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔