شیخوپورہ:لاکھوں کے ڈاکے ،2موٹرسائیکلیں چھین لیں

شیخوپورہ:لاکھوں کے ڈاکے ،2موٹرسائیکلیں چھین لیں

شیخوپورہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈکیتی و رہزنی کی وارداتوں میں ڈاکوؤں نے شہریوں سے لاکھوں کی نقدی ،موبائل فونز ،موٹرسائیکلیں و دیگر سامان لوٹ لیا۔۔۔

تھانہ صدر کے علاقہ منڈی مویشیاں کے قریب رکشہ سوار خاتون اور اس کے 2 نامعلوم ساتھیوں نے شہری محمد بلال بشیر سے 2 لاکھ 20 ہزار نقدی ،موبائل فون ، جنڈیالہ روڈ پر 2 ڈاکوؤں نے محمد فیصل سے 20ہزا ر نقدی ،موبائل فون ،مشن احاطہ کے قریب 2 ڈاکوؤں نے بلال سے 82ہزار نقدی ، 2 موبائل فونز ، جنڈیالہ شیر خان میں ڈاکو نے شہری افضال حبیب سے 30 ہزار نقدی، مرزا ورکاں روڈ پر 2ڈاکوؤں نے احمد علی سے 30 ہزار نقدی، گھڑی ، موبائل فون ، علاقہ دھیردے موڑ کے قریب 3 ڈاکوؤں نے آصف علی پرتشدد کرکے 25ہزار نقدی،موبائل فون ، علاقہ بائی پاس کے قریب 2 ڈاکوؤں نے طارق حسین سے 17ہزار نقدی ،موبائل فون ، علاقہ کالوکے روڈ پر 2 ڈاکوؤں نے سیف کو یرغمال بنا کر اس کی موٹر سائیکل اور 90ہزار نقدی اور ہاکی سٹیڈیم کے قریب 2 ڈاکوؤں نے مظفر علی سے موٹر سائیکل چھین لی اور فرار ہوگئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں