بیوی ، بچوں پرتشدد کرنے کے الزم میں شوہر گرفتار

بیوی ، بچوں پرتشدد کرنے کے الزم میں شوہر گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)بیوی اور بچوں پر روزانہ بدترین تشدد کرنے کے واقعہ پر ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن نے بیوی کی شکایت پر شوہر کو گرفتار کرا دیا۔

تفصیلات کے مطابق خاتون نے 15پر کال کرکے شکایت درج کرائی کہ اس کا شوہر مجھ سمیت بچوں پر روزانہ بدترین تشدد کرتا ہے ۔متاثرہ خاتون نے بتایا کہ شوہر بچوں پر تشدد کرتا ااورگھر کے سامان کی بھی توڑپھوڑ کرتا ہے ۔ شوہر کی روز کی مار پیٹ سے تنگ آکرخاتون نے پولیس کی مدد طلب کی۔ترجمان سیف سٹیزکا کہنا تھاکہ ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن نے خاتون کی شکایت پر پولیس کو فوری موقع پر روانہ کیا۔پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے خاتون کو تحفظ فراہم کیا۔خاتون کی شکایت پر شوہر کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے حراست میں لے لیا۔خواتین کسی بھی ایمرجنسی میں فوری 15 پر کال کرکے ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن سے رابطہ کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں