ٹمپر شدہ گاڑی فروخت کرکے شہری سے لاکھوں روپے مالیت کا فراڈ
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ٹمپر شدہ گاڑی فروخت کرکے شہری کو لاکھوں روپے مالیت کے فراڈ کا شکار بنادیاگیا۔
تھانہ ریل بازارکے علاقے میں عبدالسفیان نامی شہری کی جانب سے پولیس کو بتایا گیا کہ ملزم علی عمران نے قریبی تعلقات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اسے لاکھوں روپے مالیت کے عوض ٹیمپر شدہ گاڑی فروخت کرکے فراڈ کا شکار بنادیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔