خاتون کو فون کال پر سنگین دھمکیاں دینے پر مقدمہ
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)خاتون کو فون کال پر سنگین نتائج کی دھمکیاں اور غلیظ گالیاں دینے والے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔
تھانہ وویمن میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے غوثیہ آباد کی رہائشی رضیہ بی بی نے پولیس کوبتایا کہ ملزم زاہد اقبال کی جانب سے اسے فون کالز ر قتل سمیت دیگر سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئیں اور اس دوران غلیظ الفاظ کا بھی استعمال کیاگیا۔