موترہ:ٹریفک حادثہ ،خاوند جاں بحق ، بیوی و بیٹا زخمی

 موترہ:ٹریفک حادثہ ،خاوند جاں بحق ، بیوی و بیٹا زخمی

موترہ،ڈسکہ (نامہ نگار ، نمائندہ دنیا )تیزرفتار کار کی ٹکرسے موٹرسائیکل سوار خاوند جاں بحق جبکہ بیوی اور بیٹا شدیدزخمی ہوگئے ۔

تھانہ موترہ کے علاقہ ڈھولن کے عامر کابھائی ظفر اپنی بیوی اسما اور بیٹے خضر کے ہمراہ موٹرسائیکل پرجارہاتھاکہ تیزرفتار کارنمبر بی بی ٹو464جس کو ڈرائیور کاشف علی چلارہاتھا نے ٹکرماردی جس کے نتیجہ میں ظفر جاں بحق اور اسکی بیوی اور بیٹا شدیدزخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کیلئے سول ہسپتال پہنچادیاگیا ،پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں