شیخوپورہ :گھراوردکان میں 1کروڑسے زائد کی چوری

شیخوپورہ :گھراوردکان میں 1کروڑسے زائد کی چوری

شیخوپورہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈکیتی وچوری کی مختلف وارداتوں میں شہریوں کو ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کی پاکستانی وغیرملکی کرنسی و دیگر سامان سے محروم کردیاگیا۔۔۔

 تھانہ فیکٹری ایریاکے علاقہ لاہورروڈ پر 3 موٹرسائیکل سواروں نے علی نامی نوجوان سے ڈیڑھ لاکھ نقدی، موبائل فون اورطلائی گھڑی چھین لی،تھانہ بھکھی کے علاقہ ریگل سٹی بی بلاک کے رہائشی تاجر جنیداوراسکے اہلخانہ کی عدم موجودگی میں چوروں کا گروہ گھر کے تالے توڑ کر 19تولے طلائی زیورات 4لاکھ نقدی اورگھریلو پارچات نکال کرفرارہوگیا۔ ، تھانہ ماڈل سٹی  میں واقع موبائل شاپ کے تالے توڑکر چور 28لاکھ نقدی اوردیگر سامان نکال کر فرار ہوگئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں