قتل کااشتہاری سعودی عرب سے گرفتار

 قتل کااشتہاری سعودی عرب سے گرفتار

لاہور (کرائم رپورٹر ) قتل کی واردات میں مطلوب خطرناک اشتہاری بیرون ملک سے گرفتاراشتہاری حسنین احمد سیالکوٹ پولیس کو قتل کے مقدمہ میں مطلوب تھا۔

، ترجمان کے مطابق ملزم نے 2024ء میں ذیشان نامی شہری کو فائرنگ کرکے قتل کیا اور سعودی عرب فرار ہوگیا تھا۔ پنجاب پولیس نے مسلسل فالو اپ جاری رکھتے ہوئے رواں سال کے 16 دنوں میں تیسرا مفرور اشتہاری بیرون ملک سے گرفتار کر کے پاکستان منتقل کیا ہے ۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انورنے اشتہاری کی گرفتاری پر آر پی او گوجرانوالہ اور پولیس ٹیم کو شاباش دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں