نوشہرہ ورکاں:پیشی سے واپسی پر فائرنگ ،3 افراد زخمی

نوشہرہ ورکاں(تحصیل رپورٹر )کچہری سے پیشی بھگت کرواپس جاتے افراد پر فائرنگ سے 3 افراد زخمی ہوگئے ۔بتایاگیا ہے کہ کوٹلی منسو کے رہائشی نوید اور غلام صابر وغیرہ تحصیل کچہری میں ڈیوٹی مجسٹریٹ ضوفشاں انجم کی عدالت سے اپنی ہمشیرہ۔۔۔
کے تنسیخ نکاح کے دعویٰ کی پیشی بھگتنے کے بعد واپس نکلے تو کچہری سے چند فرلانگ کے فاصلے پر گھات لگائے بہنوئی قمر عباس نے نوید وغیرہ پر حملہ کردیا فائرنگ کی زد میں آکر نوید، عمران اور غلام صابر زخمی ہو گئے زخمیوں نے جان بچانے کیلئے واپس تحصیل کچہری کے پارکنگ ایریا میں پناہ لے لی جبکہ ملزم قمر عباس فرار ہوگیا۔ ریسکیو 1122نے زخمیوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا جبکہ پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، زخمیوں میں 2بھائی اور انکا خالہ زاد شامل ہیں ۔ ذرائع کے مطابق ملزم قمر عباس نے زخمیوں کی ہمشیرہ سے پسند کی شادی کی اور اسے تنسیخ نکاح اور بچوں کی حوالگی کے کیس پر رنجش تھی، فائرنگ سے کچہری میں خوف وہراس پھیل گیا۔