نوسربازی، مال ہتھیانے پر 15 ملزموں کیخلاف مقدمات درج

ملتان(کرائم رپورٹر )پولیس نے نوسر بازی کے الزام چار نامزد اور نو نامعلوم افراد کیخلاف مقدمات درج کرلئے ۔
پولیس کو محمد سفیان نے بتایا کہ ملزم طارق اور اسماعیل سمیت تین نامعلوم دکان میں آئے اور بغیر پیسے سامان لے گئے ، محمد صیغم نے بتایا کہ گل زمان اور فرہاد خان نے چھ نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ نوسربازی کرتے ہوئے ٹرک سے سامان خورد برد کرلیا۔