قصور:مختلف مقامات سے خاتون سمیت 6افراد اغوا

قصور(نمائندہ دنیا) شہر اور گردونواح سے ایک خاتون سمیت 6 افراد کو اغوا کرلیا گیا، متہ کے رہائشی غلام عباس کی 15سالہ بیٹی (م) کوگھرسے رمضان وغیرہ نے کار میں بٹھا کراغواکرلیا۔۔۔
لنگڑے والی ڈھاری پھول نگر کے رہائشی عمران کا 17سالہ بیٹا فیضان گھر سے مدرسہ میں پڑھنے گیا جوتاحال واپس نہ آیا ہے ، روڈ کوٹ کی رہائشی بیوی شازیہ بی بی کا 16سالہ بیٹا عزیز گھر سے باہر گیا جوتاحال واپس نہ آیا ہے ،وڈانہ کے رہائشی جعفر کا 17سالہ بھائی محمدعثمان اپنے والد کے ساتھ لڑائی جھگڑا کرکے گھر سے چلا گیا تاحال واپس نہ آیا ہے ، نئی آباد چھانگامانگا کے رہائشی عابد علی کے 27سالہ بھائی عاطف امین کو نامعلوم افرادنے اغوا کرلیا ،نظام دین کی بیوی بشریٰ بی بی نے پولیس تھانہ الہ آباد کو بتایا کہ میرا 19سالہ بیٹا محمدافضل اڑھائی ماہ قبل گھر سے سردار محمدیحیٰ کی کور فیکٹری میں کام کرنے کے لیے گیا جوتاحال واپس گھر نہ پہنچا ہے ، شبہ ہے کہ کسی نامعلوم نے میرے بیٹے کو اغوا کرلیا ہے۔5مغوی نوجوانوں کی تلاش جاری ہے ۔ پولیس لڑکی اورمغوی نوجوانوں کی تلاش میں مصروف ہے ۔