معمولی لڑائی جھگڑے پر فائرنگ، 2بھائی زخمی

قصور(نمائندہ دنیا) پتوکی کے نواح میں معمولی لڑائی جھگڑے پر مخالفین نے فائرنگ کرکے 2بھائیوں کو زخمی کردیا۔۔۔
داؤکے چک 9کے رہائشی خالد پرویز نے پولیس تھانہ صدر پتوکی کو بتایا کہ دورانِ لڑائی شوکت علی کے بیٹوں مدثر اور مبشر نے فائرنگ کرکے مجھے اور میرے بھائی کو زخمی کردیا ہے ، جن کو ٹی ایچ کیو ہسپتال پتوکی منتقل کردیا گیا، پولیس مصروف کارروائی ہے ۔