سندر:اے ٹی سی جج کے ڈرائیور پر فائرنگ،بھائی زخمی

لاہور(کرائم رپورٹر) سندر میں انسداد دہشت گردی عدالت کے جج کے کانسٹیبل ڈرائیور پر نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں اس کا بھائی زخمی ہو گیا ۔
تفصیل کے مطابق مدثر ڈیوٹی سے واپس گھر جا رہا تھا کہ گھر کے قریب اس کی نامعلوم افراد سے معمولی تنازع پر تلخ کلامی ہوگئی۔ اہل علاقہ نے بیچ بچاؤکر ا دیا مگر تھوڑی دیر بعد نامعلوم ملزم ساتھیوں سمیت کانسٹیبل کے گھر پہنچ گئے اور مدثر کو باہر بلوا کر فائرنگ کر دی، مدثر زمین پر گرنے کی وجہ سے بچ گیا مگر پاس کھڑا اسکا سکول ٹیچر بھائی مبشر گولیوں کی زد میں آ کر شدید زخمی ہو گیا ، ملزم فرار ہو گئے ۔