پراپرٹی کی خرید و فروخت پر خاتون سے لاکھوں روپے کافراڈ
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)پراپرٹی کی خرید و فروخت کے دوران خاتون سے لاکھوں روپے کے فراڈ ۔
تھانہ کوتوالی میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے نادیہ نامی خاتون نے پولیس کو بتایا کہ ملزمان کی جانب سے پراپرٹی کی خرید و فروخت کے دوران اسے لاکھوں روپے کے فراڈ کا شکار بنا دیا اور جعلی اور بوگس دستاویزات تیار کرکے اسے فراہم کر دیئے گئے ۔ جس پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔