اوور سیز پاکستانی کے گھر سے پچاس لاکھ کا زیور چوری

 اوور سیز پاکستانی کے گھر سے  پچاس لاکھ کا زیور چوری

سمندری(نمائندہ دنیا) تھانہ سٹی کے علاقہ 37روڈپر اوور سیز پاکستانی کے گھر سے چورپچاس لاکھ کا زیور چوری کرکے لے گئے ۔

 اوور سیز حسن رحمان نے بتایا کہ اسکی والدہ کی فوتگی کی وجہ سے تمام اہل خانہ والدہ کے گھر گئے تھے انکی عدم موجودگی میں چور گھر کی دیواریں پھلانگ کر گھر داخل میں ہوئے اور گھر سے پندرہ تولے طلائی زیورات چوری کرکے لے گئے پولیس نے موقعہ پر پہنچ کر کاروائی کا آغاز کر دیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں