خاتون کو فون کا الزام ، نوجوان پر تشدد ، بجلی کے جھٹکے

 خاتون کو فون کا الزام ، نوجوان پر تشدد ، بجلی کے جھٹکے

کامونکے (تحصیل رپورٹر )خاتون کو فون کرنے کے الزام میں3افراد نے نوجوان کو بدترین تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے سرکے بال اور مونچھیں مونڈ ڈالیں جبکہ ملزم بجلی کے جھٹکے بھی دیتے رہے ۔

بتایا گیا ہے کہ موضع کوٹ بھٹہ کے فہد کو گاؤں کے شہباز بھٹی نے فون کرکے گھر سے باہر بلایا اور ورغلا کر عامر بھٹی کے گھر لے گیا جہاں پر عامر نے فہد پر الزام لگایا کہ وہ اُسکی خالہ کو فون کرکے تنگ کرتا ہے اور اپنے ساتھیوں شاہد بھٹی اور افتخار کی مدد سے فہد کو بدترین تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے بجلی کے جھٹکے لگائے ،سر کے بال اور مونچھیں مونڈ کر بیہوشی کی حالت میں سڑک کنارے پھینک کر فرار ہوگئے ۔ایمن آباد پولیس نے متاثرہ نوجوان کے بھائی محمد طیب کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں