ڈاکوئوں کی لوٹ مار ،شہریوں کو لاکھوں روپے کا نقصان

 ڈاکوئوں کی لوٹ مار ،شہریوں کو لاکھوں روپے کا نقصان

فیکٹری ایریا ،اچھرہ ،اسلام پورہ ،ہربنس پورہ اورفیصل ٹائون میں ڈکیتی کی وارداتیں چوروں نے جنوبی چھائونی ،گڑھی شاہو،ٹبی سٹی ،چوہنگ،قلعہ گجر سنگھ میں نقب لگائی

لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے ،موبائل فونز، موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر قیمتی سامان لوٹ لیا گیا۔بتایاگیاہے کہ مسلح ڈاکو فیکٹری ایریا میں قیوم سے 1لاکھ75ہزار روپے اور موبائل فون ،اچھرہ میں یوسف سے 1 لاکھ 60ہزار روپے اور موبائل فون،اسلام پورہ میں اکبر سے 1 لاکھ 55ہزار روپے اور موبائل فون، ہربنس پورہ میں رفیق سے 1لاکھ50ہزار روپے اور موبائل فون ،فیصل ٹائون میں وجیہہ الحسن سے 1 لاکھ40ہزار روپے ،موبائل فون و دیگر قیمتی سامان لوٹ کر فرارہوگئے ۔چور جنوبی چھائونی اور گڑھی شاہو سے گاڑیاں جبکہ ٹبی سٹی ،قلعہ گجر سنگھ اور چوہنگ سے موٹرسائیکلیں چوری کرکے رفو چکر ہوگئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں