چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتیں، شہریوں کا لاکھوں کا نقصان

 چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتیں، شہریوں کا لاکھوں کا نقصان

لوئر مال میں ذیشان ،جنوبی چھاؤنی میں خالد اور نشترکالونی میں نوید کولوٹاگیا مانگامنڈی،ماڈل ٹاؤن سے گاڑیاں،اچھرہ ، گوالمنڈی سے موٹرسائیکلیں چوری

لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے ، زیورات ،موبائل فونز، موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔بتایاگیاہے کہ لوئر مال میں ذیشان سے 1لاکھ50ہزار روپے اور موبائل فون،جنوبی چھاؤنی میں خالد سے 1 لاکھ 40ہزار روپے اور موبائل ، باٹاپور میں طارق سے 1 لاکھ35ہزار روپے اور موبائل فون،نشترکالونی میں نوید سے 1لاکھ30ہزار روپے اور موبائل، جوہر ٹاؤن میں ہارون سے1 لاکھ25ہزار روپے ، موبائل فون اور دیگر سامان چھیناگیا، مانگامنڈی اور ماڈل ٹاؤن سے گاڑیاں جبکہ بھاٹی گیٹ،اچھرہ اور گوالمنڈی سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں