نارنگ منڈی:مسلح افراد کی فائرنگ سے دو افراد زخمی،احتجاج مظاہرہ

 نارنگ منڈی:مسلح افراد کی فائرنگ  سے دو افراد زخمی،احتجاج مظاہرہ

نارنگ منڈی(نمائندہ دنیا)نواحی گاؤں امین شاہ دھگانہ میں گھر بیٹھی خواتین کیساتھ مسلح 3افراد کی زیادتی کی کوشش، شور مچانے پر اہل محلہ جمع ہوگئے تو دو ملزم فرار ہوگئے جبکہ ایک کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیاگیا۔

پولیس نے مبینہ ملی بھگت سے ملزم پارٹی کو چھوڑ دیا ۔ملزموں نے واپس آتے ہی 15 پر کال کرنے کی پاداش میں فائرنگ کردی جس سے دو افراد حمزہ اور جہانزیب زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیاگیا ۔واقعہ پر اہل گاؤں نے پولیس کی ملی بھگت پر احتجاج کرتے ہوئے کالاخطائی نارنگ نارووال روڈ کو بند کردیا جس سے ٹریفک کی آمدروفت معطل ہوگئی۔شاہدہ بی بی کا کہنا تھا ملزم اکثر فون پر تنگ کرتے تھے جس پر درخواست دی مگر کارروائی نہ ہوئی۔کوٹلی واہلہ کے رہائشی ملزموں کیخلاف تھانہ نارنگ میں دو درخواستیں جمع کروا دی گئیں۔ پولیس مصروف تفتیش ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں