شاہدرہ :ملزم گرفتار، شراب کی 320 بوتلیں برآمد
چوکی لکھوکی پولیس نے 48گھنٹوں میں 3منشیات فروشوں کو گرفتار کیا
لاہور(کرائم رپورٹر)شاہدرہ ٹاؤن پولیس نے شراب کی سپلائی لیکر جانے والا ملزم گرفتار کر کے بھاری مقدار میں شراب برآمد کر لی ۔ترجمان کے مطابق شاہدرہ ٹاؤن پولیس نے دوران پٹرولنگ خفیہ اطلاع پر سلیم نامی شراب فروش کو گرفتار کر کے ملزم کے قبضہ سے مختلف برانڈ کی درجنوں320 بوتلیں شراب 10 گرام کوکین اور 580 گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ادھر ماڈل ٹاؤن ڈویژن پولیس منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ۔دریں اثنا ڈولفن سکواڈ نے شہر کے مختلف علاقوں سے اسلحہ کی نمائش و ہوائی فائرنگ کرنے والے 13 ملزمان کو گرفتار کر کے 10 پستول، 3 رائفلیں، درجنوں گولیاں و میگزینز برآمد کر کے گرفتار ملزمان عامر،عون، عثمان، ذیشان و دیگر کو اسلحہ سمیت متعلقہ تھانوں کے حوالے کر دیا ۔ایس پی ڈولفن محمد خان کا کہنا ہے کہ ڈولفن سکواڈ شہریوں کے زندگیوں کو محفوظ بنانے کے لیے سرگرم عمل ہے ،شہر کا امن و امان کا قیام برقرار رکھنے کیلئے ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔