خاتون کو چھیڑنے پر دکاندار پر تشدد، شیشے توڑدیئے

خاتون کو چھیڑنے پر دکاندار پر تشدد، شیشے توڑدیئے

خاتون دکاندارسے میک اپ کاسامان خریدنے گئی تھی ،مقدمہ درج

لاہور(کرائم رپورٹر )غازی آباد کے علاقے میں مبینہ طور پر خاتون کو ہراساں کرنے پر خاتون کے عزیزوں نے دکاندار کو تشدد کا نشانہ بنایا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔پولیس نے دھمکیاں دینے والے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔تفصیلات کے مطابق غازی آباد بازار میں مبینہ طور پر خاتون کو چھیڑنے پر شہری نے دکاندار کی درگت بنا دی ۔شہری نے چاند دکاندار پر اسلحہ کے زور پر تشدد کیا اور پستول کے بٹ کیساتھ دکان کے شیشے توڑ دئیے ۔خاتون دکاندارسے میک اپ خریدنے گئی تھی ۔پولیس نے ویڈیو سامنے آنے پر دکاندار کی مدعیت میں تشدد اور توڑ پھوڑ کرنے والے شہری پر مقدمہ درج کر لیا،پولیس کے مطابق ملزم کو پکڑنے کے لیے مختلف علاقوں میں چھاپے جاری ہیں۔ جلد ملزم کو گرفتار کر لیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں