سی سی ڈی کو مطلوب ڈکیت گینگ گرفتار
لاہور(کرائم رپورٹر)ستو کتلہ پولیس کی کارروائی ،سی سی ڈی کو مطلوب ڈکیت گینگ گرفتار کر کے مقدمات درج کر لیا۔
ترجمان کے مطابق ستو کتلہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث دو رکنی ڈکیت گینگ کے ملزمان محمد احمد اور محمد شاہزیب کو گرفتار کر کے کے قبضے سے چھینی گئی چار موٹر سائیکلیں، دو موبائل فون، ہزاروں روپے نقدی، دو پستول اور گولیاں برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں جو گن پوائنٹ پر شہریوں کو لوٹ کر فرار ہو جاتے تھے۔