جھمرہ :سوئی گیس چوری کرنے والے شہری کے خلاف مقدمہ درج
فیصل آباد (سٹی رپورٹر) سوئی گیس چوری کرنے والے شہری کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ جھمرہ کے علاقے چک نمبر 186 رب میں سوئی گیس ٹیم نے مختلف مقامات پر چیکنگ کے دوران ایک شہری کو میٹر ٹیمپر کر کے اور ڈائریکٹ پائپ لگا کر گیس چوری کرتے ہوئے پایا۔