پٹرول پمپ کو خود سے ڈی سیل کرنے پر مالک کے خلاف مقدمہ

پٹرول پمپ کو خود سے ڈی سیل  کرنے پر مالک کے خلاف مقدمہ

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)محکمہ انڈسٹریز نے ایکشن لیتے ہوئے پٹرول پمپ کو خود سے ڈی سیل کرنے پر پمپ مالک کے خلاف مقدمہ درج کر دیا۔

ڈسٹرکٹ آفیسر محمد عرفان کے مطابق گذشتہ روز تاندلیانوالہ روڑ پر واقع کھچی پٹرولیم سروس پر وزن کم ہونے کی شکایت پر نولز کو سیل کیا گیا تھا۔ بعد ازاں دوران چیکنگ یہ بات سامنے آئی کہ پمپ مالک نے نولز کو خود سے ڈی سیل کر دیا، جس پر فوری ایکشن لیتے ہوئے پٹرول پمپ مالک ملک تصور کھچی کے خلاف کارسرکار میں مداخلت کے الزام میں مقدمہ درج کر دیا گیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں