غازی آباد کے ایک گھر پرچھاپہ ،خودکش جیکٹ برآمد

غازی آباد کے ایک گھر پرچھاپہ ،خودکش جیکٹ برآمد

لاہور پولیس نے لین دین کے ملزم انصر عرف خان بابا کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مارا خودکش جیکٹ کی شہری علاقے میں موجودگی سنگین اشارہ قرار،تحقیقات کا آغاز

لاہور(کرائم رپورٹر)انویسٹی گیشن پولیس لاہور نے غازی آباد کے ایک گھر سے خودکش جیکٹ برآمد کر لی جس میں بارودی مواد موجود تھا۔ذرائع کے مطابق انویسٹی گیشن پولیس نے غازی آباد کے علاقے میں لین دین کے ایک مقدمے میں مطلوب ملزم انصر عرف خان بابا کے گھر پر چھاپہ مارا تو دوران تلاشی گھر سے بارودی خودکش جیکٹ برآمد ہوئی ۔ اس سے قبل 19 اکتوبر کو پولیس نے ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مارا تھا تو ملزم نے فائرنگ کر دی تھی جس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار زخمی ہو گئے تھے ۔ گزشتہ روز پولیس نے اسلحے کی برآمدگی کیلئے دوبارہ چھاپہ مارا اور خودکش جیکٹ برآمد ہوئی۔سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ شہری علاقے میں خودکش جیکٹ کی موجودگی سنگین اشارہ ہے ،تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے کہ یہ جیکٹ کیسے شہری علاقے تک پہنچی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں