ڈی ایس پی کی بیوی اور بیٹی لاپتہ،اغو اکامقدمہ درج

ڈی ایس پی کی بیوی اور بیٹی لاپتہ،اغو اکامقدمہ درج

گھر پرتالا ،موبائل فونز بند ، سسرال سمیت رشتہ داروں کے ہاں بھی تلاش ناکام شبہ ہے نامعلوم افراد نے بیوی اور بیٹی کو اغوا کرلیا ،ڈی ایس پی کاہنہ عثمان حیدر

لاہور(کرائم رپورٹر )برکی میں ڈی ایس پی کاہنہ انویسٹی گیشن کی بیٹی اور بیوی لاپتہ ہو گئیں،ڈی ایس پی نے نامعلوم ملزموں کے خلاف اغوا کا مقدمہ درج کروا دیا۔بتایاگیاہے کہ برکی کے علاقے میں ڈی ایس پی عثمان حیدر کی بیوی سمعیہ عثمان اور بیٹی خنسا عثمان لاپتہ ہو گئیں،انہوں نے اپنی بیوی اور بیٹی کو سسرال سمیت دیگر رشتہ داروں کے گھر پر تلاش کیا لیکن کوئی سراغ نہ لگ سکا،جس پرانہوں نے تھانہ برکی میں نامعلوم ملزموں کیخلاف اغوا کا مقدمہ درج کرادیا اوربتایاکہ میں ڈیوٹی سے واپس گھر پہنچا تو گھر پر تالا لگا تھا، بیوی اور بیٹی کے موبائل فونز بند جا رہے تھے ،تلاش بسیار پربھی ان کا پتہ نہیں لگا ،شبہ ہے انہیں نامعلوم افراد نے اغوا کرلیاہے ۔ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید نے بتایاکہ تفتیش سے معلوم ہواہے کہ ماں اور بیٹی ناراض ہو کر گھر سے گئی ہیں تاہم مزید تفتیش سے اصل حقائق سامنے آئیں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں