ڈمپر کی صفائی کمپنی کے ٹرک کوٹکر ، ملازم جاں بحق

ڈمپر کی صفائی کمپنی کے ٹرک کوٹکر ، ملازم جاں بحق

حادثہ قرطبہ چوک میں پیش آیا، زخمی ملازم نے ہسپتال پہنچ کردم توڑدیا

لاہور(کرائم رپورٹر)لٹن روڈ کے علاقے میں تیز رفتار ڈمپر کی لاہور ویسٹ مینجمنٹ کے ٹرک کو ٹکر کے نتیجے میں 40سالہ ملازم شدید زخمی ہو گیا جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکا ،پولیس نے مقدمہ درج کر کے قانونی کاروائی کا آغاز کردیا۔ تفصیلات کے مطابق لٹن روڈ کے علاقے قرطبہ چوک میں لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا ملازم شہزاد مسیح قرطبہ چوک میں صفائی کررہا تھا، اس دوران تیز رفتار ڈمپر نے ایل ڈبلیو ایم سی کی گاڑی کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں 40سالہ شہزاد مسیح شدید زخمی ہو گیا جسے طبی امداد کے لیے ہسپتال پہنچایا گیا جہاں پر وہ دم توڑ گیا ۔اطلاع ملنے پر پولیس نے والد رشید مسیح کی درخواست پر درج کرکے مزید قانونی کارروائی کا آغاز کردیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں