بھاٹی :معصوم بچیوں پر تشدد کرنے والی مالکن گرفتار

بھاٹی :معصوم بچیوں پر تشدد کرنے والی مالکن گرفتار

مقدمہ درج ،سارہ احمد کا گھریلو ملازمہ بچیوں پر مبینہ تشدد کے واقعہ کا نوٹس

معصوم بچیوں پر تشدد کرنیوالی مالکن گرفتار ، مقدمہ درج کر لیا گیا ۔ بھاٹی گیٹ پولیس کو دوران پٹرولنگ دو نو عمر بچیاں روتی ہوئی ملیں جب ان سے رونے کی وجہ پوچھی گئی تو بچیوں نے بتایا کہ وہ چنیوٹ کی رہائشی ہیں اور یتیم ہیں ، ان کی والدہ ثنا نامی خاتون کے گھر کام کاج کیلئے چھوڑ کر گئی تھی ،آئے روز خاتون تشدد کرتی ہے ،چیک کرنے پر بچیوں کے جسم کے مختلف حصوں پر تشدد کے نشانات بھی پائے گئے۔ دریں اثنا چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو اور رکن پنجاب اسمبلی سارہ احمد نے بھاٹی گیٹ کے علاقے میں گھریلو ملازمہ کمسن بچیوں پر مبینہ تشدد کے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں