پتوکی:بھینس کی خرید و فروخت کے تنازع پر 7بچوں کا باپ قتل

پتوکی:بھینس کی خرید و فروخت کے تنازع پر 7بچوں کا باپ قتل

42سالہ سجاد کو چچازادبھائیوں نے ڈنڈوں کے وارکرکے مارا،ملزم گرفتار

بھینس کی خرید و فروخت کے تنازع پر 7بچوں کے باپ سجاد کو قتل کر دیا گیا۔بتایاگیاہے کہ گزشتہ روز پتوکی کے رہائشی 42 سالہ سجاد کو چچا زاد بھائیوں نے فیروز والا بلوایا، جہاں بھینس کی قیمت مقرر کرنے پر جھگڑا ہوا اور چچا زاد بھائیوں نے ڈنڈوں کے وار کر کے سجاد کو بے دردی سے قتل کر دیا۔ لاش آبائی علاقہ موڑ کھنڈا پتوکی پہنچنے پر گھر میں کہرام مچ گیا۔تھانہ فیروز والا پولیس نے دو نامزد اور ایک نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا، جبکہ بعد ازاں ملزموں کو گرفتار کر لیا گیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں