کماہاں میں 5 سالہ بچی کھلے مین ہول میں گرکر جاں بحق

 کماہاں میں 5 سالہ بچی کھلے  مین ہول میں گرکر جاں بحق

کاہنہ(نمائندہ دنیا)کماہاں میں 5 سالہ بچی سحر دختر شاہد علی گلی میں کھیلتے ہوئے کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہوگئی۔

 اہل علاقہ نے اپنی مدد آپ کے تحت بچی کی لاش گٹر سے باہر نکالی۔ اہل علاقہ نے وزیر اعلیٰ سے ذمہ داروں کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں