موٹر سائیکل چور درخت سے ٹکرا کر ہلاک
قصور(خبرنگار)تھانہ صدر چونیاں کی حدود بھیمکے کے مقام پر موٹر سائیکل چور درخت سے ٹکرا کر ہلاک ہوگیا۔
سخاوت علی ٹرک پر بطور ہیلپر کام کرتا تھا جس نے راجووال کے قریب مکینک کی دکان سے موٹرسائیکل چوری کی اور تیز رفتاری کے باعث درخت سے ٹکرا کر موقع پر ہلاک ہوگیا۔