4جواری گرفتار، رقم برآمد مقدمہ درج کر لیا گیا
موچھ (نمائندہ دنیا) ڈی پی او میانوالی کیپٹن ریٹائرڈ رائے محمد اجمل کی ہدایات پر سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے۔۔۔
تھانہ موچھ نے مخبر کی اطلاع پر تاش جواء کھیلنے والوں پر ریڈ کرکے 4 جواریوں واجد اللہ، جعفر، عبد الستار، محمد خان کو قابو میں کرکے داؤ پر لگی رقم 25 ہزار روپے برآمد کی جبکہ عارف خان فرار ہو گیا جس کو جلد گرفتار کیا جائے گا۔ملزمان کو حراست میں لیکر تھانہ موچھ میں قمار بازی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔