قصور: سرچ آپریشن، منشیات فروشوں سمیت 10 ملزم گرفتار

 قصور: سرچ آپریشن، منشیات فروشوں سمیت 10 ملزم گرفتار

قصور(نمائندہ دنیا) تھانہ بی ڈویژن پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے سنگین جرائم میں ملوث 10 ملزموں کو گرفتار کرلیا۔ سرچ آپریشن کے دوران 17 گھروں اور کارخانوں کی تلاشی لی گئی جبکہ 31 مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ کی گئی۔

ترجمان پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران 5 بدنام زمانہ منشیات فروشوں کو گرفتار کیا گیا، جن کے قبضے سے ساڑھے 4 کلوگرام چرس، آدھا کلوگرام افیون اور 20 لٹر زہریلی شراب برآمد ہوئی۔ گرفتار ملزموں کی شناخت سرفراز عرف لاجی مسیح، اشفاق، افضل، اقبال اور عارف کے ناموں سے ہوئی۔اسی طرح موٹر سائیکل چوری میں ملوث تین ملزمان شہزاد، عابد اور الیاس بھی دھر لیے گئے ، جن کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کی تین مسروقہ موٹر سائیکلیں برآمد کی گئیں۔پولیس کے مطابق رابری اور دیگر سنگین وارداتوں میں مطلوب دو خطرناک مجرم اشتہاری سرفراز اور احسن بھی آپریشن کے دوران گرفتار کر لیے گئے ۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سرچ آپریشن کا مقصد غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی نشاندہی، انخلا اور مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث عناصر کی گرفتاری کو یقینی بنانا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں