محکمہ جنگلی حیات کی کارروائی مداری سے بندر برآمد،ملزم گرفتار
لاہور (لیڈی رپورٹر)محکمہ جنگلی حیات عملے نے ضلع لاہور میں کارروائی کرتے ہوئے مداری سے بندر (Rhesus Monkey)برآمد کر لیا۔ بندر کی غیر قانونی تحویل پر ملزم کو موقع پر ہی گرفتار کر لیا گیا۔
محکمہ وائلڈ لائف کے مطابق بندر کو طبی معائنے کے بعد سفاری زو لاہور منتقل کر دیا گیا جہاں اسکی دیکھ بھال کی جائیگی۔ملزم کیخلاف قانونی کارروائی جاری ہے ۔شہری جنگلی جانوروں کی غیر قانونی خرید و فروخت پرفوری آگاہ کریں۔