نواں کوٹ اور مغلپورہ سے دو گینگز کے سرغنہ دھرلئے گے

نواں کوٹ اور مغلپورہ سے  دو گینگز کے سرغنہ دھرلئے گے

لاہور(کرائم رپورٹر)ڈولفن سکواڈ نے دو گینگزکے سربراہ گرفتارکر لیے ۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزموں نے مخصوص علاقوں میں 127 وارداتیں کیں ہیں جن کو سکواڈ نے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے نواں کوٹ اور مغلپورہ سے گرفتار کیا۔

گرفتار ملزم عثمان اور شہباز کیخلاف ڈکیتی، چوری، جھپٹا، گینگ سرگرمیوں ودیگر سنگین نوعیت کے مقدمات درج ہیں۔ان کو قانونی کارروائی کیلئے تھانہ نواں کوٹ اور تھانہ مغلپورہ کے حوالے کر دیا گیا۔ایس پی ڈولفن اختر نواز کا کہنا ہے کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کیلئے ڈولفن سکواڈ ہر وقت چوکس ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں