بیٹے نے ماں، بڑے نے چھوٹے بھائی کی جان لے لی

 بیٹے نے ماں، بڑے نے چھوٹے بھائی کی جان لے لی

قصور کے گائوں کیلو میں ذیشان نے ماں ثوبیہ پرکلہاڑی سے وار کئے پاکپتن کنڈ کانجواں میں اراضی تنازع پر اسلم نے مختیار پر فائرنگ کی

قصور، پاکپتن(نمائندگان دنیا،خبرنگار،سٹی رپورٹر) قصور میں بیٹے نے جھگڑے کے دوران اپنی ماں کو جان سے مارڈالا، پاکپتن میں اراضی تنازع پر بڑے بھائی نے چھوٹے بھائی کی جان لے لی۔ قصور کے نواحی گاؤں کیلو میں 25سالہ ذیشان کااپنی ماں کیساتھ کسی بات پر جھگڑا ہوگیا، اس دوران ذیشان نے ماں ثوبیہ بی بی پر کلہاڑی کے وار کرکے شدید زخمی کیا، ثوبیہ موقع پرہی دم توڑ گئی۔قتل کے بعد ملزم ذیشان نے خود کو تھانہ صدر پولیس کے حوالے کر دیا۔ادھر پاکپتن کے نواحی علاقہ کُنڈ کانجواں میں دو بھائیوں کے درمیان جاری زمین کے تنازع پر بڑے بھائی اسلم نے فائرنگ کر کے چھوٹے بھائی مختیار چشتی کو موت کے گھاٹ اُتار دیااور موقع سے فرار ہوگیا، پولیس نے لاشوں کو پوسٹمارٹم کیلئے منتقل کرکے تفتیش کا آغاز کردیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں