عیدی لینے پر پولیس اہلکاروں کیخلاف بھیک مانگنے کے مقدمات

 عیدی لینے پر پولیس اہلکاروں کیخلاف بھیک مانگنے کے مقدمات

انکوائری کے بعد شاہدرہ اور اسلامپورہ کے تھانوں میں مقدمات درج کئے گئے بھکاریوں ،اختیارات سے تجاوز کرنے پرپولیس میں کوئی جگہ نہیں:ڈی آئی جی

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)عید کے موقع پر عیدی کے نام پر شہریوں سے پیسے مانگنے والے پولیس اہلکاروں کیخلاف بھیک مانگنے کی دفعات کے تحت مقدمات درج کرلئے گئے ۔ترجمان کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز نے فیلڈ افسروں کو پہلے ہی غیر قانونی عمل سے باز رہنے کی سخت ہدایت جاری کی تھی تاہم شاہدرہ اور اسلامپورہ کے علاقوں میں پولیس اہلکاروں کی جانب سے شہریوں سے عیدی کے نام پر پیسے مانگنے کا انکشاف ہواجسکا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشنز نے ایس ڈی پی او اسلامپورہ کو انکوائری مارک 

 کی، شکایت درست ثابت ہونے پر متعلقہ اہلکاروں کیخلاف تھانہ شاہدرہ میں اوراسلامپورہ میں دفعہ 155-C اور گداگری ایکٹ کے تحت مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کاکہناہے کہ عوام سے پیسے مانگ کر محکمہ پولیس کی ساکھ خراب کرنیوالوں سے کوئی رعایت نہیں ہوگی۔ ایسے بھکاریوں اور اختیارات سے تجاوز کرنیوالوں کی پولیس میں کوئی جگہ نہیں۔ فورس کا نام خراب کرنے پر سخت قانونی اور محکمانہ کارروائی ہوگی۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں