1کروڑ 80لاکھ کی ڈکیتی ،اطلاع دینے والا ماسٹرمائنڈنکلا

 1کروڑ 80لاکھ کی ڈکیتی ،اطلاع دینے والا ماسٹرمائنڈنکلا

ملزم عدیم پراپرٹی ڈیلر،سرمایہ کاری میں ہوا نقصان پوراکرنے کیلئے پلان بنایا مرکزی ملزم سمیت تین افراد زیر حراست ،پولیس نے سونا نقدی برآمد کرلی

کاہنہ (نمائندہ دنیا) کاہنہ کے علاقے میں 1 کروڑ 80 لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین ہو گیا ،انکشاف ہوا ہے کہ واردات کی اطلاع دینے والا شخص ہی ڈکیتی کا ماسٹر مائنڈ نکلا۔پولیس کے مطابق مرکزی ملزم عدیم پیشے کے اعتبار سے پراپرٹی ڈیلر ہے ،اس نے سرمایہ کاری میں نقصان کو پورا کرنے کیلئے ڈکیتی کا منصوبہ بنایا۔ ملزم بھائی کے ساتھ ایک ہی گھر میں رہتا تھا اور اس نے بھائی کی غیر موجودگی میں دفتر کے ملازمین کو واردات پر آمادہ کیا۔ عدیم نے خود گھر کی چابی دی، جس کا انکشاف سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ہوا۔ تحقیقات میں یہ بھی سامنے آیا کہ ملزم نے اپنے ہی گھر سے سونا اور نقدی ہتھیانے کی منصوبہ بندی کی۔سی سی ڈی کاہنہ نے کارروائی میں مرکزی ملزم سمیت  تین ملزموں کو حراست میں لیکر سونا اور نقدی بھی برآمد کر لی ۔مزید تفتیش جاری ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں