گرفتاری کا خوف ، بیٹی سے زیادتی کے ملزم کی خود کشی

 گرفتاری کا خوف ، بیٹی سے زیادتی کے ملزم کی خود کشی

کٹھیالہ شیخاں پولیس کا چھاپہ ،سید رسول نے واش روم میں گولی مارلی

منڈی بہاؤالدین (ڈسٹرکٹ رپورٹر )تھانہ کٹھیالہ شیخاں پولیس کی بیٹی سے زیادتی مقدمہ میں مطلوب ملزم کی گرفتاری کیلئے کارروائی تاہم ملزم نے گولی مار کر خودکشی کر لی۔پولیس ترجمان کے مطابق تھانہ کٹھیالہ شیخا ں میں درج مقدمہ کاملزم سید رسول سکنہ ککہ مطلوب تھا۔ پولیس ٹیم مخبر کی اطلاع پر گرفتاری کیلئے اسکے گھر پہنچی تو ملزم نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی اور گھر داخل ہو گیا۔پولیس نے ملزم کو متعدد بار گرفتاری دینے کیلئے آواز دی۔ ذرائع کے مطابق ملزم نے اندر سے آواز دی کہ اس نے بیٹی سے زیادتی کا سنگین جرم کیا ہے اور اب وہ کسی کو منہ  دکھانے کے قابل نہیں رہا،کچھ دیر بعد گھر سے فائر نگ کی آواز سنائی دی۔ پولیس ٹیم حفاظتی اقدامات کے بعد داخل ہوئی تو ملزم سید رسول واش روم میں خون میں لت پت مردہ حالت میں پایا گیا۔ریسکیو کی مدد سے لاش کو پوسٹمارٹم کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال منڈی بہاؤالدین منتقل کر دیا گیا ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں