پشاور، جعلی شناختی کارڈبنوانے پر14افغان شہری گرفتار

 پشاور، جعلی شناختی کارڈبنوانے پر14افغان شہری گرفتار

ملزم سعودیہ جانیکا منصوبہ بنارہے تھے ، جعلی پاکستانی پاسپورٹس برآمد

پشاور (اے پی پی) پشاور کے علاقے تاج آباد میں ایف آئی اے نے ہاسٹل پر چھاپہ مار کر جعلی پاکستانی شناختی کارڈ بنوانے والے 14 افغان شہریوں کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان نے جعلی شناختی کارڈ حاصل کرنے کیلئے ایجنٹس کو 25 سے 28 لاکھ روپے ادا کیے تھے اور وہ اس جعلی شہریت کے ذریعے سعودی عرب جانے کا منصوبہ بنا رہے تھے ۔ ملزمان سے جعلی پاکستانی پاسپورٹس بھی برآمد ہوئے ہیں۔ ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ اس معاملے میں ایک منظم  بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث ہے جو پاکستان اور افغانستان دونوں ممالک میں سرگرم ہے ۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق نادرا اور پاسپورٹ دفاتر کے کردار سمیت تمام پہلوؤں کی باریک بینی سے تحقیقات جاری ہیں۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں