زمینوں کے کھاتے تبدیل رجسٹرار آفس کاکلرک گرفتار

زمینوں کے کھاتے تبدیل رجسٹرار آفس کاکلرک گرفتار

میرپور خاص (بیورو رپورٹ)اربوں روپے مالیت کی زمینوں کی جعلی رجسٹریوں اور کھاتے تبدیلی کے اسکینڈل میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے ۔

 اینٹی کرپشن کے مقدمہ نمبر 04/2026 کی جاری تفتیش کے دوران سب رجسٹرار آفس میرپورخاص کے جونیئر کلرک ولی محمد لاشاری کو گرفتار کرلیا گیا ہے ، اینٹی کرپشن پولیس کیس کے تفتیشی افسر کے مطابق ملزم پر   بڑے پیمانے پر جعلی رجسٹریاں تیار کرنے ، قیمتی زمینوں پر قبضے کروانے ، مختارکاروں اور دیگر متعلقہ افراد سے ملی بھگت کرکے زمینیں دوبارہ فروخت کرنے کے سنگین الزامات عائد ہیں، تحقیقات میں یہ بھی انکشاف سامنے آیا ہے کہ ملزم نے ایک ہی پلاٹ کی دو، دو رجسٹریاں تیار کرکے مختلف افراد کو فروخت کئے ، جس کے باعث شہریوں کو کروڑوں روپے کے نقصان کا سامنا کرنا پڑا، اینٹی کرپشن حکام کے مطابق گرفتار ملزم سے مزید اہم انکشافات متوقع ہیں، جبکہ ریونیو اور سب رجسٹرار آفس سے تعلق رکھنے والے دیگر افراد کے کردار کی بھی چھان بین جاری ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں